مریم نواز نے عمران خان کے گھڑی بیچنے پر سوال اٹھا دیے

165

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھڑی بیچنے کے معاملے پر سوال اٹھا دیے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ اصل کہانی یہ نہیں کہ سابق عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ د یے،اصل کہانی یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بیچ دیے؟ ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی تنخواہ کے سوا عمران خان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں۔