عمران نے مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کر دی، پرویز الٰہی

119

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں نے سیاسی مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کر دی ہے۔لاہور میں مسلم لیگ ق کے رہنما، پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی سے ایم این اے ریاض فتیانہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں میاں محمود الرشید، راجہ بشارت، ڈاکٹر مراد راس، راجہ راشد حفیظ، چودھری ظہیرالدین اور امتیاز شیخ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے
انتخاب کے بارے میں بات چیت ہوئی۔پرویز الہٰی نے گفتگو کے دوران کہا کہ تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق متحد ہو کر وزیر اعلیٰ کا الیکشن لڑ رہی ہیں، ارکانِِ اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام تحریکِ انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہمیں اپنے ارکانِ اسمبلی پر پورا اعتماد ہے ۔