پی ڈی ایم کا متحدہ سے معاہدہ سندھ دشمنی ہے، جلال محمود شاہ

252

کراچی(آن لائن)کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی و چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا ایم کیو ایم پاکستان سے معاہدہ سندھ دشمنی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، پہلے بھی پی پی دہرے بلدیاتی نظام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کرچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہاش گاہ پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی عہدداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کی عوام
کے ساتھ دھوکا کیا ہے، اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی نے اقتدار کی شراکت کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر دہرے بلدیاتی نظام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی جس کو سندھ کی باشعور عوام نے بھرپور جدوجہد کے ذریعے ناکام بنا دیا تھا۔ اب بھی سندھ کی عوام اس سندھ دشمن معاہدے کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور طاقت کا مظاہر ہ کرکے اس سازش کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے نقات کا مکمل جائزہ لینے اور مشترکہ طور پر آئندہ کا لاحہ عمل جوڑنے کے لیے سندھ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس 21 اپریل کو جی ایم سید ایڈیفس جامشورو پر طلب کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا حلقہ بندیوں سے متعلق اعترضات عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور عدالتوں کے فیصلے آنے سے پہلے الیکشن کمیشن کا سندھ میں جون کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان بدنیتی پر مبنی ہے۔