رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ ، ربانی کلب کا فاتحانہ آغاز

377
رمضان ہاکی لیگ ، مہمان خصوصی زوہیر نصیر میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ 2022 کے پہلے روز دو میچز کے فیصلے ہوگئے، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں ربانی کلب نے کراچی فٹنس کلب 6 کے مقابلے میں17گول سے شکست دی، منیی عباس اور نوشاد علی نے بالترتیب 7اور 6 گول کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا ریان 3 رحمان اور وجاہت علی نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا، کراچی فٹنس ایچ سی کی جانب سے ایم بلال، کامران اور عادل خان نے دو دو بار گیند نیٹ میں پھینک کر برتری کم کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے میچ میں حنیف خان کلب نے گلبرگ کلب پر دو کے مقابلے میں دس گول سے بآسانی شکست دیدی، آدیان خان نے تین جبکہ عاصم خان اور عدیل حسین نے دو گول اسکور کیے۔ فاتح ٹیم کے واصف رضا، محمود علی اور اولمپئین عباس حیدر نے ایک ایک گول داغ کے برتری مستحکم کی.گلبرگ کلب کی جانب سے دونوں گول کئے۔ میچ کے مہمان خصوصی بدر ایکسپو سلوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر زوہیر نصیر نے شاٹ کھیل کے ایونٹ کا ایونٹ کا افتتاح کیا اولمپیئن حنیف خان اور المپیئن حسیم خان اولمپیئن عباس حیدر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زوہیر نصیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں قومی کھیل کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ہاکی کا مستقبل ہیں، کے ایچ اے قومی کھیل کی بحالی کے لئے جس طرح کام کررہی ہے وہ پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے، ہاکی کی ترقی کے لئے بدر ایکسپو سلوشن کے ایچ اے کے ساتھ کھڑی ہے، میچ کے اختتام پہ زوہیر نصیر نے حنیف خان کلب کے آدیاں خان کو کیش ایوارڈ سے نوازا۔