اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پاک فوج نے کہاہے کہ جس دن وزیراعظم نے حلف لیا اسٹاک مارکیٹ اوپرگئی اور ڈالر نیچے گیا، یہ ایک طرح کامعاشی استحکام لگتاہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے میڈیا کو بریفنگ کے دور ان بتایا کہ جس دن وزیراعظم نے حلف لیا اسٹاک مارکیٹ میں اوپرگئی اور ڈالر نیچے گیا، یہ ایک طرح کامعاشی استحکام لگتاہے ، سی پیک بہت بڑا اسٹریٹجک پروجیکٹ ہے، ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ، فوج نے ٹی ٹی پی کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔