ملتان میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی

520

ملتان(کامرس ڈیسک) ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی 17 خریداری مراکز قائم کر دئیے ہیں جن پر بار دانے کی تقسیم کیساتھ گندم کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ملتان میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری کا ہدف ایک لاکھ چوراسی ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا ہے اور اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر 17 خریداری مراکز بھی قائم کر دئیے ہیں جن پر 2200 روپے من کے حساب سے گندم کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے جس پر گندم کی بمپر کراپ اور امدای قیمت کے حوالے سے مثالی کاشتکار کافی حدتک مطمئن ہیں۔گندم خریداری مراکز پر باردانے کی بندر بانٹ اور گندم کی فروخت کے سلسلے میں مختلف شکایات پر کئی کاشتکاروں کو تاحال تحفظات ہیں جس کا کاشتکار تنظیموں نے بھی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔موجودہ صورتحال میں گندم خریداری کے لیے مڈل مین بھی کافی حد تک فعال ہو چکے ہیں جنہوں نے کاشتکاروں سے 2300 سے 2400 روپے تک من کے حساب سے گندم خریدنا شروع کر دی ہے۔