سکھر :گیسٹروسے 27 سے زائد بچوںکی حالت تشویشناک

277

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر میں گیسٹروکا مرض وبا ئی صورت اختیار کر گیا، خصوصاً بچوں میں گیسٹرو تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے،سکھر سمیت پنوعاقل، روھڑی، صالح پٹ اور ٹھکراٹو کے سرکاری اسپتالوں میں کم و بیش سو بچے گیسٹرو میں مبتلاداخل پڑے ہیں اور 27 سے زائد بچے گیسٹرو میں تشویشناک حالت میں ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق 2 بچے زندگی ہار گئے ۔