الصغیر فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ،ٹیم منور الزمان کی کامیابی

406
کراچی : الصغیر فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلی الصغیر فائیو اے سائڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ شب کھیلے گئے مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ٹیم منور الزماں اور جہانگیر بٹ کی کامیابی، ٹیم اختر حسین اور انوار احمد خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ان میچز کے مہمان خصوصی اولمپئین اختر حسین کے صاحبزادے ذوالقرنین حسین تھے، اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار، مسرور جاوید، عظمت پاشا، زاہد غفار، اعظم اسحاق، کامران نسیم، اور دیگر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع الصغیر ہاکی گرائونڈ میں جاری نائٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹیم منور الزمان نے ٹیم اختر حسین کو پانچ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے بلال بن راشد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 5 گول اسکور کئے۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے حسان شاہد، شہریار شاہد اور محمد حسین نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ دوسرا میچ جو کہ ویٹرنز کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں ٹیم جہانگیر بٹ نے ٹیم انوار احمد خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔