کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان لیگ ہاکی چمپئن شپ

352

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں فائف اے سائیڈ رمضان لیگ ہاکی چمپن شپ کا آغاز ہوگیا۔ چمپیئن شپ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ”اے” میںربانی ہاکی کلب، کراچی فٹنس اور کورنگی ٹائیگر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ ”بی”یوتھ بلو ایچ سی، گلبرگ بلو اور بلدیہ ہاکی کلب کو شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح گروپ ”سی’ میںحنیف خان الیون، گلبرگ اورنج اور سی ہاک ایچ سی جبکہ گروپ ”ڈی” کراچی گلیڈی ایٹر، یوتھ اورنج اور سینٹرل فٹنس ہاکی کلب پر مشتمل ہے۔ چمپئن شپ کا فائنل 24 اپریل کو شیڈول ہے۔