اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ ان کی جماعت ملک میں آئندہ عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے پیدا کرے گی۔
انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشورے کے بعد انتخابات سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
نئی کابینہ کی تشکیل کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس حوالے سے اتحادی جماعتوں سے بات چیت کررہے ہیں۔