نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن

2480
حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، رہنما ن لیگ

 فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی واپسی پرتاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہ اپنے خلاف قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ 100 فیصد اُمید ہے کہ تمام کیسزسے سرخرو ہوں گے۔

ساڑھے تین سال تک حکومت ایک نااہل اورسیاسی شعورسے نابلد شخص کے پاس رہی جس کی وجہ سے غریب عوام معاشی طور پر بدحال جبکہ عمران ٹولہ کرپشن سے خوشحال رہا۔ میاں شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی غریب عوام باالخصوص تنخواہ دارطبقہ کو مہنگائی پرجوریلیف دیا ہے وہ میاں نوازشریف کاویژن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف خود بھی رواں سال میں الیکشن چاہتے ہیں اُمید ہے وزیراعظم میاں شہبازشریف بھی انتخابی اصلاحات کے بعد فریش مینڈیٹ کو ترجیح دیں گے۔ عمران خان نے اقتدارمیں آتے ہی 100 دن میں معاشی استحکام کا جود عوویٰ اوروعدے کئے اُن پر یوٹرنز لے کر خود کوہی یوٹرنزلینے والا لیڈرقراردے دیا۔

1 کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرفراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 1 کروڑسے زائد لوگوں کو بے روزگار اور 50 لاکھ غریب لوگوں کو چھتوں سے محرو م کردیا۔ہرماہ اورہرہفتے پٹرول، بجلی، گیس اور روز مرہ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے غریب عوام زندہ درگور ہو گئے۔ ایسے حالات میں جعلی حکومت سے نجات وقت کی ضرورت تھی۔