عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں، شیخ رشید

310
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، وزیر داخلہ

پشاور:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے، گالیاں دینے والے فوج کے ساتھ صلح کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی اپنی غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے، عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ برصغیرمیں ہم وہاں ہیں جہاں عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی عالمی طاقتوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے، عمران خان سر اٹھاکرآنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب کہ یہ وہی لوگ ہیں جو لندن سے اداروں کو گالیاں دیتے تھے اب بوٹ پالش کر رہے ہیں، وہ دعوے کررہے ہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی ہے، جنہوں نے لندن اور گوجرانوالہ سے فوج کو گالیاں دیں اگر وہ اپنے مطلب کے لیے جوتے پالش کرسکتے ہیں اور شہباز شریف چیری بلاسم بن سکتا ہے تو ہمیں بھی غلط فہمیاں دور کرکے ان کے ساتھ تعلقات اچھے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس گینگ آف فور کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تو وہ انکے فیصلوں کیساتھ کیسے کھڑے ہونگے، قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، اوورسیزپاکستانیوں نے ری ایکشن ظاہرکیالوگ پاسپورٹ پھاڑرہے ہیں، پشاورکے لوگوں نے جس طرح عمران خان کاساتھ دیامشکورہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کی ذات کیساتھ ہوں، وہ امپورٹڈ حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتا میں بھی نہیں چاہتا،عمران خان کو اپنا استعفیٰ لکھ کر دے چکا ہوں، جس دن بھی استعفے قبول ہوئے تو سب سے پہلے میرا استعفی قبول ہوگا۔

…CM-9