بی آر بی گروپ پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا اسپانسر بن گیا

259

لاہور(جسارت نیوز) بی آر بی گروپ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت100 باصلاحیت کھلاڑیوں کودئیے جانے والے جونیئر کنٹریکٹ کو اسپانسر کرے گا۔ ان کھلاڑیوں کو ماہوار 30 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ اس پروگرام کے تحت پی سی بی ان کھلاڑیوں کو تعلیمی وظیفہ بھی دے گا، جس کے مطابق یہ کھلاڑی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بہترین اسکولز اور کالجز میں تعلیم حاصل کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کو اسپانسر کرنے پر وہ بی آر بی گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔