کراچی جم خانہ رمضان کرکٹ فیسٹول،ساؤتھ اینڈ کلب کی کامیابی

269
کراچی جم خانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کھلاڑی کو مین آف دی میچ انعام دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جیم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جیم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول میںکھیلے گئے میچ میں ساؤتھ اینڈ کلب نے عمر ایسوسی ایٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی،کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر ساؤتھ اینڈ کلب نے 208 رنز کا ٹارگٹ دیا،اشعر قریشی 83،انس خان71 اور سرفراز خان نے29 رنز اسکورز بنائے،طاہر خان نے دو وکٹ حاصل کئے،جواب میں عمر ایسوسی ایٹس 207 رنز نو وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی ، عمران جاوید 53،اقبال شیخ 39 اورجعفر قریشی 26 رنز بنائے،اشعر قریشی نے تین وکٹیں،بدر قریشی،معاز خرم نے دو،دو وکٹ حاصل کی،میچ کے اختتام پر مظہر حسین نے آل راؤنڈ کھیل پر ساؤتھ اینڈ کلب کے اشعر قریشی کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا، محمد ریحان اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔