چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو طلب کر لیا

257

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان نے 19اپریل 2022ء کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جن ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا ان میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم ،جسٹس ندیم ارشد،جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق ، جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد ،جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران شامل ہیں ۔