کا آن لائن انعقاد II والی بال کوچز کے لیے کورس 

333

کوٹری( جسارت نیوز )سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود نے فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی والی بال (FIVB) کے کوچز کورس لیول Il کورس میں سندھ کے مایہ ناز کوچز مظہرالدین میمن، فرقان حسین اور سید محمد علی کو آن لائن کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر بالمشافہ مبارکباد دی ہے۔سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری و میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق دس روز تک جاری رہنے والے مذکورہ آن لائن کورس FIVB کے کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسچن کروگر نے روزانہ 4 گھنٹے سیشن کے سیشن میں تھیوری اور پریکٹیکلز پر بھرپور توجہ دی۔جرمنی سے آن لائن منعقدہ کورس کی افتتاحی تقریب کے بعد مختلف دنوں میں میتھوڈیکل اپروچ، والی بال کی ابتدائی ABC، بال اسکولوں کے لیئے منی والی بال جبکہ تکنیکی مہارتوں میں سیٹ، سروس اور بال ریسیپشن، اسپائیک،بلاک، فیلڈ ڈیفنس،فٹنس میں بہتری (استحکام)،تربیت کا نظریہ، ایڈوانسڈ گیم ٹیکٹکس اورکوچنگ کے نفسیاتی پہلو پر کلاسسز منعقد کی گئیں اور ساتھ ساتھ سوالات و جوابات کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔