ایل این جی سمیت تمام اسکینڈلز کا حساب لیا جائیگا‘مریم نواز

194

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے حکومت سنبھالتے ہی ملکی ترقی کا آ غاز ہو گیا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہے، روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے، بزنس کمیونٹی کو اندازہ ہونا شروع ہو گیا کہ ملک اب ترقی کرے گا۔