نواز شریف اور اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

217

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ،نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواستیں تیار ہیں جبکہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی ہے،ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار عمرہ ادا کرکے پاکستان واپس آئیں گے ۔