لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ کے وہ امیدوار ہیں جنکی شکست یقینی ہے۔پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر اپنی سیاسی افطاریوں کیلیے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟پرویز الٰہی کو ارکان اسمبلی کو افطاری کرانے کا شوق ہے تو ظہورالٰہی روڈ پر کرالیں۔تحریک انصاف زمان پارک میں کرائے عمران خان کا وہ گھر ویسے بھی خالی پڑا ہے۔اب سرکاری خرچے کی افطاریاں خودار اور باضمیر ارکان اسمبلی کو مرعوب نہیں کرسکتی۔ساڑھے تین سال میں عثمان بزدارنے ایک دھیلے کے بھی فنڈز اپنے ارکان کو نہیں دیے۔فیاض چوہان بھی ڈوبتی کشتی کے سوار بن کرکے اپنے سیاسی مستقبل کو دائو پر لگارہے ہیں۔فیاض چوہان سے مجھے دلی ہمدردی ہے ،بیچارہ اکیلا پرویز الٰہی کی کمپئین کررہا ہے۔چوہان صاحب یہ گلی محلے کے کونسلر کا نہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ کا الیکشن ہے۔