پرویز الٰہی کی شکست یقینی ہے، عظمی بخاری

415
The defeat

لاہور: مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعلی کے وہ امیدوار ہیں جنکی شکست یقینی ہے، پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب کا دفتر اپنی سیاسی افطاریوں کےلئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو ارکان اسمبلی کو افطاری کرانے کا شوق ہے تو ظہورالٰہی روڈ پر کرالیں، تحریک انصاف زمان پارک میں کرائے، عمران خان کا وہ گھر ویسے بھی خالی پڑا ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اب سرکاری خرچے کی افطاریاں خودار اور باضمیر ارکان اسمبلی کو مرعوب نہیں کرسکتیں، ساڑھے تین سال میں عثمان بزدارنے ایک دھیلے کے بھی فنڈز اپنے ارکان کو نہیں دیے، فیاض چوہان بھی ڈوبتی کشتی کے سوار بن کرکے اپنے سیاسی مستقبل کو دا ﺅپر لگارہے ہیں، فیاض چوہان سے مجھے دلی ہمدردی ہے، بیچارہ اکیلا پرویز الہی کی کمپین کررہا ہے، چوہان صاحب یہ گلی محلے کے کونسلر کا نہیں پنجاب کے وزیراعلی کا الیکشن ہے۔