اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز گھی اور چینی کے حصول کیلئے شناختی کارڈ کی پالیسی نافذ کر دی گئی ۔ 85 روپے فی کلوسبسڈائز چینی کے حصول کیلئے شہریوں کیلئے شناختی کارڈ دکھانے کی شرط عائد کی گئی ہے ۔
ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ دکھانے پر چینی پر سبسڈی نہیں دی جائیگی۔ شناختی کارڈ نہ دکھانے والوں کو چینی 85 روپے کی بجائے 94 روپے فی کلو میں دی جارہی ہے۔ شناختی کارڈ دکھانے پر ہی 260 روپے کلو سبسڈائز گھی دستیاب ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ دکھانے پر گھی عام ریٹ پر 455 روپے فی کلو ملے گا۔