ایم کیو ایم کے وزیراعظم بنتے ہی شہباز شریف سے شکوے

163

اسلام آباد (آئی این پی) اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے وزیراعظم بنتے ہی شہباز شریف سے شکوہ کر دیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم کے خطاب میں متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیوایم سے معاہدہ کیا ہے ‘ ایم کیو ایم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا اسی لیے شہباز شریف وزیراعظم بنے‘ شہباز شریف کے خطاب میں معاہدے کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔