مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دینے کی آپشن ہے، شیخ رشید

694

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں، قبول نہ ہوئے تو دیکھ لیں گے۔ یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دیئے جائیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سب متفقہ طور پر استعفے دے رہے ہیں،یہ عمران خان کا فیصلہ ہے۔ عمران خان نے فیصلہ کیا کہ مقصود چپڑاسی کو تسلیم نہیں کرینگے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تین دفعہ میری تعریف کی ہے ،عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید کا استعفوں کا فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن نہیں ہونگے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شہبازشریف کی کرپٹ حکومت کونہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ رات جیسے عوام عمران خان کے لیے نکلی کوئی تصور نہیں کر سکتارمضان میں عوام ساری رات افطاری سے سحری تک سڑکوں پر نکلے گی۔بدھ کو پشاور جارہے ہیں ،ہر اتوار کو احتجاج کی کال دیں گے۔