اسلام آباد:صحافی کی جانب سے اچکن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ میری اپنی مرضی جو پہنوں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی اتحادی شیخ رشید احمد گزشتہ چند ہفتوں سے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کرتے کرتے تھے کہ انہوں نے حلف اٹھانے کے لیے اچکن سلوا لی ہے لیکن وہ اچکن ایسی ہی پڑی رہ جائے گی۔
شیخ رشید احمد نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ شہباز شریف نے جو اچکن سلوا لی ہے وہ نیکر بن جائے گی، تمام تر طنزیہ جملوں کے باوجود شہباز شریف قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی پہنچے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان اچکن اچکن کرتے رہے لیکن آپ سوٹ پہن کر آ گئے، جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ میری مرضی میں جو پہنوں۔