حکومت آنے پر شہباز شریف اپوزیشن کو ورکنگ ریلیشن کی دعوت دیں گے ،احسن اقبال

352

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن کو ورکنگ ریلیشن بنانے کے لیے دعوت دیں گے ،تحریک انصاف اداروں کے خلاف مہم چلاکر ثابت کررہی ہے کہ ان کے پیچھے دشمن ملک کی قوتیں ہیں جو پاکستان کے حالات خراب کررہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااحسن اقبال نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ عدم اعتمادقرارداد کامیاب ہونے کے بعد ملک میں ایک وسیع وبنیاد حکومت بننے جارہی ہے ہمارا سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت کو بحال کرناہے نظام کی اصلاح کریں اور الیکشن اصلاحات کریں گے تاکہ اگلاالیکشن جب بھی ہوشفاف ہو اور سب کے لیے قابل قبول ہو تاکہ پاکستان کاجمہوری نظام استحقام کی طرف جائے ،آج بروز پیرکو ہی شہباز شریف وزیراعظم کاحلف لے لیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان کوابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ حکومت میں نہیں رہے ہیں ہم تحریک انصاف کے ساتھ وہ نہیں کریں گے جو انہوں نے حکومت میں ہمارے ساتھ کیاہے ہم حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ورکنگ ریلیشن چاہتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  ملک کوبحران سے نکالیں گے تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی نے ان کوحکومت سے نکالاہے اگر اپوزیشن میں بھی ہٹ دھرمی کرتے ہیں تو ان کونقصان ہوگا۔تحریک انصاف کے لوگو اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں ان کے خلاف نعرے لگارہے ہیں جس سے معلوم ہوتاہے کہ ان کے پیچھے دشمن ملک کی قوتیں ہیں جو پاکستان میںحالات خراب کررہی ہیں شہبازشریف اپوزیشن کودعوت دیں گے کہ وہ حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن قائم کریں ۔