کراچی جم خانہ رمضان کرکٹ ، آئی ایم آئی عمر کی کامیابی

332

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں آئی ایم آئی عمر نے ڈینم کرافٹ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، کراچی جم خانہ گراؤنڈ پر ڈینم کرافٹ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 168رنز کا ٹارگٹ دیا،عمر مسعود 46، عدنان 37 اور غلام علی نے26رنز بنائے،محمد سمیع،جاوید منصور، عاطف مقبول نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں آئی ایم آئی عمر کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنالئے،افسر نواز نے 59رنزناٹ آؤٹ،عرفان علی 41،عرفان مشتاق31اور فرخ رضوی نے22رنز بنائے،علی نے دو وکٹ حاصل کی، میچ کے منصف محمد حسین نے افسر نواز کو مین آف دی میچ کیش ایوارد پیش کیا، محمد رشید اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔