الصغیر فائیو اے سائڈ ہاکی ، اختر حسین ٹیم کا فاتحانہ آغاز

282
الصغیر نائٹ سپر ہاکی لیگ کے آغاز کے موقع پر انڈر14کھلاڑیوں کامہمان خصوصی وآفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع الصغیر ہاکی گرائونڈ میں پہلی الصغیر نائٹ سپر ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا پہلے روز 2 میچز کا فیصلہ ہوا، پہلا میچ 14 سال سے کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں اختر حسین ٹیم نے منور الزمان ٹیم کو 5 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی، اختر حسین کی جانب سے ابراھیم ، اوکاشاہ نے 2،2 گول اسکور کئے جبکے حسن مرزا اور حمزہ نے ایک، ایک گول کیا،، منوازمان کی جانب سے یازان نے 2 گول کئے جبکے امسال ، بلال اور شہریار نے ایک، ایک گول اسکور کیا،، دوسرا میچ ویٹرنز کھلاڑیوں کے مدمقابل ہوا۔ عبدالوحید خان کی ٹیم نے انوار احمد خان کی ٹیم کو 4 کے مقابلے 5 گول سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے سمیرسلیم ، راحیل خان ، زاہد غفار اور زین علی اور نعمان عالم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ جبکے انوار احمد خان کی جانب سے فہد ابرار ، سلمان خورشید اور فہد جعفری ایک، ایک گول بنایا. اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور سندھ ٹگ اف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ ،پی آئی ایف کے صدر زاہد شہاب اور سیکریٹری راؤ جاوید اقبال ، پاکستان روپ اسکیٹینگ فیڈریشن کے سیکریٹری شارق صدیقی کراچی کے سیکریٹری محمّد اختر ، گلشن اقبال ٹریفک ک سیکشن کے SO نوید خان ، ٹاؤن کمیٹی کے ثاقب بھائی ، اسد بھائی ، محلہ کمیٹی کے رکن جاوید بھائی اکیڈمی کے صدر عابد خلیل ، ہیڈ کوچ انٹرنیشنل مسرور جاوید ، گورنمنٹ کالج ناظم آباد کے DPE شاہد ، الصغیر ویٹرن کے کھلاڑی تبسم فیض ، سمیر سلیم ، جنید اسلم ، کامران نسیم ، نعمان عالم ، عدنان نقوی ، زاہد غفار ، انٹر نیشنل مبشر مختار ، راحیل، حمزہ ہاشمی، مصطفیٰ، ذیشان بھائی، فہد ، اعظم اسحاق، جاوید اسلم ، زین ، سلمان خورشید ، راؤ بلال ، سلمان ، عمر ، عمران محمود ، ذولفقار ، اس موقع پر کھلاڑیوں ، والدین کی کثیر تعداد موجود تھی،، الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا کلب کے سینئر نائب صدر جاوید اقبال ، سینئر کھلاڑی اور کلب کے روح رواں مببشر مختار نے وسیم قریشی کا استقبال کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم قریشی نے الصغیر ہاکی کلب کی کوششوں اور کلب کی انتظامیہ کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی اور اہلیان محلہ سے درخواست کی کہ لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں گرائونڈ کا رخ کریں اور جونئیر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم سے گزارش کی الصغیر ہاکی گراؤنڈ پر ترقیاتی کام کا آغاز جلد از جلد کیا جائے تاکہ یہاں کے نوجوان بچوں کو بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع میسر آئے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس اور گراس کا کام ہونا ضروری ہے جس کیلئے ہم ڈی سی سینٹرل سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ترقیاتی کام کا آعاز کریں۔