پیپلزپارٹی ملکی مفادات کیلئے اٹل ارادے کے ساتھ سرگرم رہے گی،بلاول

442

اسلام آباد(صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی مفادات کے لیے اٹل ارادے کے ساتھ سرگرم رہے گی،نیازی حکومت کے خاتمے سے جمہوریت محفوظ ہوگئی۔پی پی چیئرمین نے یومِ دستور پر پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو کی زیر قیادت دستورسازی میں کردار ادا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 1973ء کا آئین قومی اتحاد کا بائنڈنگ فورس ہے، ہمارا آئین جمہوری استحکام اور معاشرتی مساوات کے حصول کا متفقہ قومی لائحہ عمل ہے۔بلاول نے کہا کہ نیازی حکومت کے خاتمے کے بعد جمہوریت محفوظ ہوگئی، پیپلز پارٹی عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل رہے گی، قوم تاریخی لمحات سے گزر رہی ہے،آج آئین اور عوام دشمن حکومت سے نجات کا دن ہے۔