جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں‘امریکا

388

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج کے جنرل مارک ملی نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو امریکا کی دہشت گردوں کی بلیک لسٹ سے نکالنے کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ ان کے نزدیک قدس فورس ایک دہشت گرد گروپ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اس حوالے سے جنرل ملی کا نکتہ نظر بھی بتایا کہ ان کے نزدیک بھی پاسداران انقلاب ایک دہشت گرد گروپ ہے، اس سے زیادہ ہم اس پر بات نہیں کرسکتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نئے نیو کلیئر معاہدے کی روشنی میں پاسداران انقلاب کو امریکا کے دہشت گرد گروپ کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کر ر ہا ہے ۔