راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی کارروائی گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

187

راولپنڈی(آئی این پی)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی بروقت کارروائی کی وجہ سے راولپنڈی سے بڑی مقدار میں گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔7 ٹرکوں کے ذریعے 2500 بوری گندم راولپنڈی سے حسن ابدال کے راستے اسمگل کی جا رہی تھی۔خفیہ اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ فوراً حرکت میں آئی اور پولیس اور محکمہ خوراک کی مدد سے ان ٹرکوں کو روکا گیا اور بھاری مقدار میں گندم اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔