کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) حکومت سندھ نے ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ کی درخواست پر اندرون سندھ 11 ریجنل پاسپورٹ آفس کے قیام کے لیے اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔یہ دفاتر شکارپور اور گھوٹکی کے سوا تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تعمیر کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ کی شرائط پر پاسپورٹ آفس لیے اراضی مختص کرنے کے لیے کارروائی مکمل کی جائے ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں چیف سیکرٹری ،صوبائی وزرا سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور دیگر حکام شریک تھے۔