سینئر وفاقی وزیر اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی

389

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایک سینئر وفاقی وزیر اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفظ کے لیے کی تھی۔