چیف سیکرٹری‘ آئی جی و دیگر افسران کے تبادلے روکے جائیں، حمزہ شہباز

139

لاہور (نمائندہ جسارت) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور بعض دیگر افسران کے تبادلے رکوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست گزار ان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کابینہ نام کی کوئی شے باقی نہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن میں جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود وہ پنجاب کی اعلیٰ بیورو کریسی کے تبادلوں کے حوالے سے سوچ بچار بھی کر رہے ہیں، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ بالخصوص چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے تبادلوں کو روکا جائے۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور نگراں وزیراعلیٰ کے کام کرنے کے باعث ان کے اختیارات بھی محدود ہوچکے ہیں۔