سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے روھڑی پٹری پولٹری فارم پر آتشزدگی سے متاثرہ لوگوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر عبدالغفور عباسی، جی آئی یوتھ کے عبدالحمید تنیوسمیت دیگر نے راشن و دیگر سامان تقسیم کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم موجود تھی، اس موقع پر متاثرہ افراد نے الخدمت کی جانب سے امداددی جانے پر اظہار تشکر کیا۔