اسلام آباد: مریم اورنگزیب کے مطابق اے این پی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، جبکہ بی این پی مینگل کے چار ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 میں سے 6 اور مسلم لیگ ق کے 2 ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، جمہوری وطن پارٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ 4 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے، سب کو ملا کر 176 ارکان اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اس کے بعد اجلاس کو نماز ظہر تک ملتوی کر دیا ہے ۔