نئی حکومت ملک کو بحران سے نکالے گی، احسن اقبال

118

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہرا باب لکھا گیا ہے، یہ کسی جماعت کی فتح اور کسی کی شکست کا فیصلہ نہیں 22 کروڑ عوام کی امنگوں کا فیصلہ ہے، نئی حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے قومی ایجنڈے پر کام کرے گی۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے غداری کارڈ نے پاکستان کے مفاد سے کھلواڑ کیا ہے، 3 اپریل 2022ء کو آئین شکنی کی گئی جو سیاہ الفاظ میں لکھی جائے۔