امریکا میں پہلی سیاہ فام خاتون عدالت عظمیٰ کی جج مقرر

426

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سیاہ فام خاتون کیتانجی براؤن جیکسن کو عدالت عظمیٰ کا جج مقرر کردیا گیا۔ امریکی سینیٹ میں 51 سالہ کیتانجی کے تقرر کے لیے ہونے والی رائے شماری میں انہیں 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 50 ووٹوں کے ساتھ 3 ووٹ اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کے بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم کے دوران سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔کیتانجی براؤن امریکا میں پہلی سیاہ فام خاتون جج ہیں۔