کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیاناظم آباد رمضان کارپوریٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے، رئیل ٹائم پراپرٹی اور عالمگیر جمخانہ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ نیاناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں رئیل ٹائم پراپرٹی نے ایس ایم ایس جمخانہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد16 رنز سے شکست دی ۔ ریئل ٹائم پراپرٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ منصور سلیم نے 71 اور عمیر باجوہ نے49 رنز بنائے۔ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ایس ایم ایس جمخانہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 171 رنز بناسکی۔ شاہد میرانی 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد عادل نے 3 جبکہ علی حسنین اور بدر الدین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں عالمگیرجیم خانہ نے دی ہیومینٹی ڈور کے خلاف 55 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ عالمگیرجیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے ۔ قومی کرکٹر سعود شکیل نے 31 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ صائم ایوب نے 16 گیندوں پر38 اور عماد عالم نے45رنز اسکور کیے۔ جواب میں دی ہومینیٹی ڈور کی ٹیم7 وکٹوں پر148 رنز بناسکی ۔ بہادر علی نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ عاشق علی نے 3 اور حسن محسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ میں آج ہفتہ کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ رات پونے آٹھ بجے اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کا مقابلہ رحمن ہیلتھ کیئر سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں رات ساڑھے11 بجے عالمگیر جیم خانہ کی ٹیم ہیلڈوس آئس کریم ٹیم کا سامنا کرے گی
p