سکھر،شاہ بیلو کچے کے علاقے مین آپریشن، مغوی بازیاب

195

 

 

سکھر (نمائندہ جسارت) شاہ بیلو کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں سکھر پولیس کی ایک اور اہم کامیابی ،3 ماہ قبل ضلع نوشہروفیروز کے علاقے ٹھارو شاہ سے اغواء کیے گئے مغوی اشفاق ولد مسعود سہتو کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایت پہ شاہ بیلو کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ،مقابلے کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،مغوی علاقہ چھوڑ کر فرار پولیس کا ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، بازیاب مغوی کو 31 جنوری کو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے کچے منتقل کیا گیا تھا اور بازیابی کے لیے بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا، سکھر پولیس نے کچے میں کامیاب کارروائی کرکے مغوی کا باحفاظت بازیاب کرالیا ۔دوسری جانب پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کیجانب سے خفیہ اطلاع پر حدود میں مختلف مقامات پہ کارروائی، جوا اڈے پہ چھاپے اور منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان گرفتار۔مقدمات درج، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے جوا کے مختلف اقسام کے گیمز، موبائل فون و نقدی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں ڈیلر حسنین نیازی سمیت دیگر شامل ہیں، دیگر کارروائی میں منشیات فروش ملزم امداد علی مھر کے قبضے سے 1340 گرام اور ملزم محمد شہزاد سے 450 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، سی ٹی ڈی پولیس کیمطابق آرائیں پھاٹک کے قریب. ایک ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئے ہیں، ملزم واردات کے ارادے سے موجود تھے تو گرفتار کیا گیا، ملزم سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ سکھر سمیت دیگر شہروں میں بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے