مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے ، بلاول بھٹو

264
no conspiracy

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے ، ہر پاکستانی چاہتاہے کہ اگر بیرونی مداخلت ہے توسامنے لائی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان  کے قوم سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہرپاکستانی چاہتاہے کہ بیررونی سازش ہے تو سامنے لائی جائے اوراگر باہر سے مداخلت سے تو ہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو شکست دیں گے،وزیر اعظم نے تین سال میں قوم سے بہت جھوٹ بولا،عمران خان نے قومی اسمبلی میں خط پیش کیا نہ وہ کل لارہے ہیں،ہماری اکثریت ہے ہم پچھلے سیشن میں اکثریت دکھا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف ہم سے بلکہ اتحادیوں سے بھی مشاور ت نہیں کی۔