سرگودا میں مسیح نوجوان نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کرلیا

231

سرگودا: سرگودھا میں مسیح نوجوان نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کرلیا جس پر اس کا اسلامی نام رکھ کر اس کو مذہبی عبادات کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

سرگودا فیصل آباد روڈ کے چک 88 شمالی کے نوجوان عرفان مسیح نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر جامعہ مسجد 46 اڈا کے قاری عمر فاروق کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام محمد عرفان رکھ دیا گیا۔

اس موقع پر نمازیوں نے محمد عرفان کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی اور اسے مزہبی عبادات کی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو کر ان پر کار بند ہو سکے۔