رہنما ن لیگ قانونی طور پر عمران خان کے ساتھ جو ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے

366
حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، رہنما ن لیگ

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ قانونی طورپرعمران خان کے ساتھ جوہواہے وہ مکافات عمل ہے۔عدم اعتمادکے نتیجہ میں آج کروناحکومت ختم اورمیاں شہبازشریف وزیراعظم جبکہ عام انتخابات میں میاں نوازشریف بھاری اکثریت کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے بعد اپوزیشن کے لئے پنجاب اسمبلی کو لگائے گئے تالے بھی کھل جائیں گے اور میاں حمزہ شہباز شریف 205 ووٹوں کی اکثریت سے پرویزالٰہی کوشکست دے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ کے بعد اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ڈالر کی قیمت اور پی ٹی آئی کی عوام کی نظروں سے گر گئی ہے۔ جب اسحاق خان واپس آئیں گے تو ڈالر مزید کم اورمعیشت مستحکم ہوگی۔عمران خان کا آخری گیند کامطلب اُن کی آخری حکومت ہے۔ کردار میں قانونی طور پر مسترد کئے جانے کے بعد اُن کے پاس سڑکوں پر تماشے لگانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ لب ولہجہ، طرزعمل، بدزبانی اور احسان فراموشی کی وجہ سے اُن کے اپنے ارکان اوردوست ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حق اورسچ کی فتح اورجھوٹ بولنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔ عمران خان کی تمام سازشیں اورخواہشات دفن ہوگئی ہیں۔ 10دن سے عمران خان ٹولے نے جوکردار ادا کیا اس سے اُن کی سیاسی دہشت گردی واضح ہوگئی۔ عدالتی فیصلے سے جمہوریت کواستحکام ملاقانون اورعدلیہ کاوقارمزید بلند ہوا۔