بیٹا لاہور ہوٹل کا وزیر اعلیٰ ہے اور مقصود چپڑاسی کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا پڑے گا، شہباز گل 

398
 ووٹ کو عزت دو کہنے والوں نے ووٹ خریدنے شروع کر دیئے، شہباز گل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل  نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پورے  نیازی ٹرائب کو جرمن نازی کے ساتھ مشابہت دی ہے،شہباز شریف نے انسانیت کے قاتل کو نیازیوں سے ملا کر بہت بڑی غلطی کی ہے  ،شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے اور نیازیوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں منظور ہوگا ، گزشتہ رات بڑے واضح الفاظ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر عدالت کا  فیصلہ انکے خلاف آیا  تو یہ منظور نہیں کریں گے، اس بارے میں نے ٹویٹ بھی کیا تھا ،متحدہ اپوزیشن والے نہ پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں اور  نہ ہی قانون کو،اب یہ عدالتوں کو بھی نہیں مانتے، اگر آپ کہتے ہیں عدالت کا فیصلہ نہیں ماننا تو آپ کا وکیل عدالت عظمی میں کیوں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے  پورے  نیازی ٹرائب کو جرمن نازی کے ساتھ مشابہت دی ہے، شہباز شریف نے انسانیت کے قاتل کو نیازیوں سے ملا دیا ،شہباز شریف نے بہت بڑی غلطی کی، شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے اور نیازیوں سے معافی مانگنی چاہیے، باپ بیٹے کہ شوق پورا نہیں ہو رہا ہے، بیٹا لاہور ہوٹل کا وزیر اعلیٰ ہے اور باپ اسلام آباد میں ہوٹل کا وزیراعظم ،لگتا ہے کہ مقصود چپڑاسی کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا پڑے گا،یہ فرح خان کا سوال پوچھتے ہیں ،فرح ان کے  لیگی رہنما کی بہو ہے ،جواب انہوں نے دینا ہے ہم نے نہیں دینا ،اگر ہمارا کوئی فرد کرپشن میں ملوث ہے تو کیس کرائیں،اگر کرپشن ثابت ہوئی تو ہم اس کے خلاف بات کریں گے۔

شہباز گل نے کہا متحدہ اپوزیشن والے  بار بار کہتے تھے کہ عوام میں جائیں، اب عوام میں جانے سے بھاگتے کیوں ہیں ،فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں نیب نے اتنا پیسہ ریکور نہیں کیا جتنی ہماری حکومت میں ہوا ، زمینداروں کے والی وارثوں کو بیرونی سازش سے ہٹایا گیا، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو بیرون ملک جلسوں کے لیے پاکستان سے باہر جارہا ہوں ،بتاکر جارہوں بعد میں  یہ نہ کہنا بھاگ گیا ہوں۔