آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہیکہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات فوری بحال ہوں، نواز شریف

246

لندن: سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ  پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔