عوام عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور انصاف کے منتظر ہیں‘حلیم عادل

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور انصاف کے منتظر ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ،صدر کراچی بلال غفار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی سندھ میں رہنے والوں کیلیے باعث شرم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے دروازے پر 3 غداروں کو آج ہم نے پھانسی دی ہے، ہم ان ملک دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ان تینوں کو بے نقاب کیا۔