لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سربازار تماشا لگایا،غنڈے تو ایسے ہی کرتے ہیں ، تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے،کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پرایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سربازار تماشا لگایا، تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے، کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا ۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟ جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے absolutely not کس کو کہا؟مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ان شااللہ لیکن پرویز الٰہی کو ان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے، سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟