سکھر ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت متاثرین میں سامان تقسیم

243

سکھر( نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے زیرو پوائنٹ سکھرسے ملحقہ بستی میں آتشزدگی کے متاثرین میں امداد کی تقسیم کی گئی، مذکورہ بستی میں متعدد مکانات میں آتشزدگی کے نتیجے میں متاثر ہوئے تھے جبکہ متاثرین میں الخدمت کی جانب سے خیمے، راشن، لحاف سمیت و دیگر امداد تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سکھر ڈسٹرکٹ کے صدر مامون الرشید،امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان لاشاری، امیر جماعت اسلامی سکھرشہر زبیر حفیظ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔عہدیداران نے موجود افراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، الخدمت فاؤنڈیشن بغیر کسی کے رنگ و نسل کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الخدمت کی جانب سے متاثرین کی ہر طرح سے مدد جاری رہے گی۔