کرکٹ کی بحالی میں پنجاب پولیس کابھرپور کردار رہا، سردار علی خان

383

لاہور (جسارت نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد پر لاہور اور راولپنڈی پولیس کے سپروائزری افسران اورپولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے دوران سیریز سکیورٹی اورٹریفک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے بھی افسران واہلکاروں نے بہترین فرائض سر انجام دے کر ثابت کیا کہ پنجاب پولیس ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز ، سی ٹی او ،سیف سٹی اتھارٹی، سپیشل برانچ، آر پی او اور سی پی اوراولپنڈی اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔