ایس ایس پی سکھر و تاجران کی شہر کے مختلف علاقوں کادورہ

170

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک انجمن تاجران کے عہدیداران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، دورے کے دوران پولیس بیٹ سمیت مختلف پوائنٹ کیمپ کا جائزہ لیا۔ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور تجاویزات کے خلاف آپریشن کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ایس ایس پی سکھر نے ماہ صیام کے دوران پولیس افسران کو عملی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے کہا کہ ٹریفک روانی کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہیے، شہر میں تجاویزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔