عدالت عظمیٰ کے باہر فواد چودھری اور صحافی میں تلخ کلامی

468
اسلام آباد: فرح گجر سے متعلق سوال پر فواد چودھری صحافی سے الجھ رہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے درمیان فواد چودھری اور صحافی میں تلخ کلامی ہو گئی۔ تلخ کلامی اس وقت ہوئی جب سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سوال کیا کہ فرح خان کیوں ملک چھوڑ کر بھاگ گئی ، تو اس پر فواد چوہدری نے انہیں کمانڈو کہا اور پھر کہا کہ اس طرح کے لوگ کرائے پر آتے ہیں جس پر مطیع اللہ جان اورفواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ فواد چوہدری کا مطیع اللہ جان کو مخاطب کرتے ہوئے کہناکہ سامنے سے ہٹو تم کرائے کے آدمی ہو، صحافی ہو تم کرائے کے ٹٹو ۔ تلخ کلامی کے بعد صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا اور ٹی وی چینلز کے مائیک ڈائس سے ہٹا دیے۔ مطیع اللہ جان نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہ معافی مانگو تم نے کس کو کرائے کا ٹٹو کہا ہے تم خود کرائے کے نہیں ہو۔ اس موقع پر صحافیوں نے فواد چودھری سے معافی کا مطالبہ کیا اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے بھی لگائے جبکہ صحافیوں کی جانب سے بار، بار سوال کیا گیا کہ فرح خان کیوں بھا گ گئی ۔